Anti-Smuggling

گوادرکلکٹریٹ نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

گوادر(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرنے کھرکھیڑاچیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دواسمگلروںکو گرفتارکرکے ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔کسٹمزذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹمز گوادر رضا دشتی کو خفیہ اطلاع ملی کہ کچھ منشیات کے اسمگلر اندرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر اسسٹنٹ کلکٹر رانا عمیر نے چیک پوسٹ پر تعینات اسٹاف کو متحرک رہنے کے احکامات جاری کئے،کھیرکھیڑاچیک پوسٹ وندرکے مقام پرتعینات افسران نے کوئٹہ سے کراچی جانے والے   ایک ٹرالر کو روک کراس کی تلاشی لی تو ٹرالر کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ذرائع نے بتایاکہ ٹرالرسے 37کلوگرام چرس برآمدہوئی جس کی مالیت ایک کروڑ50لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔کسٹمزذرائع کے مطابق کلکٹر گوادر رضا دشتی نے اسسٹنٹ کلکٹر رانا عمیر اور چیک پوسٹ عملے انسپکٹر حبیب بزدار انسپکٹر یاسر بلوچ سپاہی غلام نبی بلوچ سپاہی احسان، سلیم مشتاق،موندرہ،احسان،ابراہیم پر مشتمل ٹیم کو کامیاب کاروائی پران کی کوششوں کو سراہا ہے ۔اس موقع پر کلکٹر کسٹم گوادر کا کہنا ہے کہ گڈانی کسٹم کی جانب سے تواتر کیساتھ منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاءکی اسمگلنگ کی روک تھام میں کامیاب کاروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں کسٹم چیک پوسٹ کاعملہ 24 گھٹے الرٹ اوراسمگلنگ کے کاروبار کی روک تھام میں کلیدی کرداراداکررہا ہے ،کلکٹر کسٹم نے مزیدکہاکہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پکڑی گئی37کلوگرام منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button