Anti-Smuggling

کراچی ائیرپورٹ، ڈیڑھ کروڑمالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے سعودی ائرلائن کی پرواز SV 705 سےجدہ جانے والے دو پاکستانی مسافروں حمداللہ اور عبدالطیف کے سوٹ کیسز کو کسٹمز کے اسکینگ مانیٹر پر موجود کسٹمز کے آپریٹر کی نشاندھی پر روک کر سوٹ کیسز کے ہنڈلز راڈز اور اندرونی گتہ کی تحہ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی ڈیڑھ کروڑ مالیت کی 1130گرامز ہیروئن پاؤڈر اور 260 گرامز Amphetamineایفاٹمین کرسٹل منشیات ضبط کرکے ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ لے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعدعدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق کلکٹر ائرپورٹ ڈاکٹرندیم میمن اور ایڈیشنل کلکٹر اسد اللہ لارک کی سربراہی میں گزشتہ 20 دنوں میں یہ چوتھی کاراروائی کی گئی ہے۔ کلکٹرڈاکٹر ندیم میمن اور ایڈیشنل کلکٹر جناب اسد اللہ لاڑک نے اسسٹنٹ کلکٹر ڈپارچر وقار حیدر اور عملے کی کاکردگی کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کے ائرپورٹ کلکٹریٹ کے افسران اور عملہ اسی طرح شب و روز تندہی کے ساتھ اسمگلنگ اور ملک کو بین الاقوامی طور پر بدنام کرنے کی مذموم کوششوں کی میں ملوث افراد کی بیخ کنی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رھے گیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button