Anti-Smuggling

ایم سی سی ایئرپورٹ کراچی کی کارروائی لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاءاسمگل کرنے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاو¿نج پر دبئی سے کراچی آنے والی امارات ایرلائن کے ذریعے کی جانے والی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے تاکہ مزید تفتیش کرکے اسمگلنگ میںملوث اصل مجرمان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرندیم میمن کی اسمگلنگکی کارروئیوں کی روک تھام کے لئے کراچی ایئرپورٹ پرتعینات افسران وعملے کو ہدایات جاری کی گئی جس پر کراچی ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز کے عملے نے دبئی سے کراچی آنے والی امارات ائر لائن کی پروازمیں سوار طاہر شبیر نامی مسافر اور اس کی والدہ کو گرین چینل پر شک کی بنیاد پر روک کر ان کے ہمراہ سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاءموجوہ ہیں تو مسافر نے اس طرح کی اشیاءکے بارے میں انکار کیا جواب سے مطمئن نہ ہونے پر مسافر کے سوٹ کیسز کی اسکینگ کی گئی تو سوٹ کیسز میں الیکٹرانک اشیاءکی نشاندہی ہوئی جس پر مسافر کے سوٹ کیسزکی جانچ پڑتال کے لئے کاونٹر پر منتقل کر کے مسافر کی موجودگی میں سوٹ کیسز کی مکمل اور تفصیلی ایگزامینیشن کی گئی اور مسافر کی بھی جامہ تلاشی لی گئی جس کے نتیجہ میں مسافر کے زیب تن کئے گئے کپڑوں سے بھی 16 عدد آئی فونزجبکہ مسافر کے سامان سے سات عدداسمارٹ واچ،چارعددآئی پیڈ(اپیل)چھ عدد ایئرپوڈز،آٹھ عددگیم کنٹرولر،دوعددآئی لینس،60عددسی ڈیزاورمختلف برانڈکے گارمنٹس برآمدہوئے جس کی مالیت 46لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں کراچی ایئرپورٹ سے غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 28لاکھ کے برابر غیرملکی کرنسی ضبط لی۔ذرائع کے مطابق تھائی ایئرلائن کے ذریعے کراچی سے بنکاک جانے والے محمدزبیراورمحمدآصف نامی مسافروں کے ہینڈبیگ میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی غیرملکی کرنسی میں شامل 9300 امریکی ڈالر،2لاکھ17ہزارانڈین روپیہ،4لاکھ45ہزارکورین کرونا،12ہزارفلپائنی پیسوبرآمدہوئے جیسے ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔واضح رہے کہ ایئر پورٹ کلکٹریٹ میں کلکٹر ڈاکٹر ندیم میمن اور ایڈیشنل کلکٹر جناب اسد اللہ لاڑک کی اسمگلنگ کے سدباب کے لئے خصوصی ہدایات کے نتیجہ میں گزشتہ 15 دنوں کے دوران انٹرنیشنل ڈپارچر لاو¿نج پر تعینات عملے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے 3 کیسز کے نتیجہ میںایک کروڑ41لاکھ کے مساوی 62836 امریکن ڈالر کی اسمگلنگ کو ناکام بناکر 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایئرپورٹ کلکٹریٹ کا عملہ شب و روز تندہی کے ساتھ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کے لئے مستعد اور متحرک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button