سفار ت خانہ کے نام پر منگوائی جانےو الی9کروڑمالیت کی شراب ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ حیدرآبادکے شعببہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے سفارت خانہ کے نام پر درآمدکی جانے والی 9کروڑروپے مالیت کی شراب کی6ہزاربوتلیں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ حیدرآبادکی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو خفیہ اطلاع کہ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کے نام پر درآمدکی جانے والی شراب کراچی سے کلیئرکرکے حیدرآبادلائے جارہی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ سفارتخانے کے کوٹہ پر اہم شخصیت کے بیٹے غیاث جونیجو نے خریدی ہے اورشراب کی کلیئرنس کے لئے سفارتخانے کا مکتوب استعمال کیاگیا،شراب حیدرآبادسمیت دیگرعلاقوںمیں فروخت کی جانی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کی ٹیم نے نشاندہی کئے گئے ٹرک حیدرآبادٹول پلازہ کے پر روکاتواس وقت اس ٹرک کے پروٹوکول کے لئے دوپولیس موبائلیںبغیرنمبر کی اورایک ٹویوٹاکرولا ساتھ چل رہی تھی موبائلوںمیں موجودپولیس کے عملے نے کسٹمزانٹیلی جنس کے ساتھ مذحمت بھی کی ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈرائیورمحمدیارکی جانب سے محکمہ کسٹمزکے دستاویزات میںگڈزڈیکلریشن اوروزارت خارجہ کاسرٹیفکیٹ مہیاکیاگیاجو متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کاتھاجس میں 404شراب کی بوتلیں اور20ڈبے بیئرکے درآمدکرنے کی اجازت تھی تاہم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی جانب سے جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ کنٹینرمیں 6ہزارشراب کی بوتلیں جوکہ اجازات نامہ سے کئی زیادہ تھیں ۔