Anti-Smuggling

دبئی سے موبائل فون کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی اسمگل کی جانے والی موبائل فون کی بڑی کھیپ پکڑلی ہے جبکہ ملزم کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ ملزم کا عدالت سے ریمانڈحاصل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات افسران کو خفیہ اطلاع ملی کے دبئی سے موبائل فونزکی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ایئرپورٹ پرتعینات افسران وعملے نے دبئی سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی شروع کی تاہم نگرانی کے دوران دبئی سے ایمریٹس ایئرلائن نمبرEK-602کے ذریعے کراچی آنے والے ایک مسافرکی مشکوک حرکات پر اس کے سامان کی جانچ پڑتال کی گئی توایم ارشدخان نامی مسافرکے سامان سے 44 آئی فون 14 پرو میکس،1 آ ئی فون 14،1 آئی فون 14 پلس اور5 آئی فون 14 پروبرآمدہوئے کسٹمزذرائع نے پکڑے جانے والے موبائل کی2کروڑ23لاکھ روپے جبکہ موبائل پر عائدڈیوٹی وٹیکسزکی مالیت 66لاکھ14ہزار412روپے بتائی گئی ہے ،محکمہ کسٹمزنے موبائل فونزقبضے میںلے کرملزم ایم ارشدخان کے خلاف مقدمہ درج لیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button