پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی،12کروڑمالیت کا کپڑاضبط کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاون کی ہدایات پر پاکستان کسٹمز پریونٹیو نے اپنے خفیہ نیٹ ورک کو منظم کرکے ٹھوس معلومات کی بنیاد پر انسداد اسمگلنگ کی مہم کو مزید تیز کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ ریونٹیو کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کراچی کے کاروباری حب میں ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے غیرملکی اسمگل شدہ کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی۔ چھاپے دوران 6کنٹینروں میں45000 کلو گرام اسمگل شدہ اعلی کوالٹی کا غیر ملکی کپڑا برآمد کیاگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کلکٹرپریونٹیوثاقف سعیدکی ہدیات پر اسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ کی سربراہی میں کسٹمز پریونٹیو کی اے ایس او کی ٹیم نے مندر والی گلی، لیاری اور میٹھادر کے گوداموں پر چھاپے مارے اور 12کروڑ روپے سے زائد مالیت اسمگل شدہ غیرملکی کپڑوں کی لاٹیں برآمدی کیں۔ کسٹمز حکام نے برآمد شدہ کپڑے کو اپنے تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔ واضح رہے کسٹمز پریونٹیو کلکٹریٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ کی مہم کے تحت جولائی تا ستمبر 2020 کے دوران مجموعی طورپر 10ارب روپے مالیت کے کی اسمگل شدہ اشیاءضبط کیں جن میں 54کروڑ روپے مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ 200گاڑیوں کی ریکارڈ بھی شامل ہیں۔