Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی ،دوکروڑسے زائدمالیت کا اسمگل کپڑاضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونیٹونے متعددکارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کااسمگل کپڑاضبط کرتے ہوئے ملزمان خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیو ثاقف سعیدکو خفیہ اطلاع ملی کہ حاجی کلاتھ مارکیٹ میں بھاری مقدارمیں غیرملکی اسمگل کپڑاموجودہے جس پر کلکٹرپریونٹیوکی جانے کی جانب سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے حاجی کلاتھ مارکیٹ کاغذی بازارمیٹھادرمیں قائم تین مختلف گوداموں پر چھاپہ ماراگیاتوگوداموں میں2کروڑ10لاکھ 65ہزار 984روپے مالیت کاایک لاکھ 22ہزار48گزغیرملکی اسمگل کپڑابرآمدہواجیسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تین مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button