Anti-Smuggling

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی شیشہ ٹوبیکوکے خلاف کارروائی،دکانیں سیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کسٹمز شعبہ اینٹی اسمگلنگ یونٹ نے ڈینسو ہال اورایمپریس مارکیٹ میں کارروائی کے د وران لاکھوں روپے مالیت کی 130 کلو گرام شیشہ تمباکو تحویل میں لے کر 5 دکانیں سیل کر دی ہیں۔ یہ بات ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز عامر تھہیم اور ڈپٹی کلکٹرکسٹمز شعبہ اینٹی اسمگلنگ محمد فیصل نے کسٹمز ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز عامر تھیم نے کہا کہ خفیہ اطلاع پر ایمپریس مارکیٹ اور ڈینسو ہال کے ہول سیلرز کی دکانوں پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شیشہ تمباکو تحویل میں لیا گیا جبکہ پانچ دکانیں بھی سیل کر دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم نامے کے تحت نوجوان نسل کے لےے شیشہ تباہ کن ہے۔ اس کے لےے آپریشن کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کو منشیات کے فروغ کے سلسلے میں سخت سزاو ں کی تجاویز ارسال کر دی ہیں اور ہول سیل مارکیٹ میں نشہ آور اشیاءکی ترسیل کی روک تھام کے لےے اقدامات کےے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھالیہ ، گٹکا ، شیشہ اور دیگر نشہ آور چیزوں کے خلاف کارروائی کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں منشیات امریکا اور دیگر ملکوں سے کوریئر کے ذریعہ اسمگل کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو میڈیا کے تو سط سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اس طرح کی نشہ آور چیزوںکااستعمال ترک کردیں کیو نکہ یہ ایک ایسا جرم ہے ، جس میں نشہ کرنے والا ہی اپنی جان گو ا ہ بیٹھتا ہے جس کی وجہ سے اس کا پورا خاندان اور معاشرہ زد میں آتا ہے اس سلسلے میں اعلی حکام کو تجاویز دی گئیں ہیں کہ منشیات اور شیشہ جیسی نشہ آور اشیائ کے استعمال کی روک تھام کے لیے سخت سزاوں کے قوانین بنا ئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button