Anti-Smuggling

ایم سی سی کوئٹہ ،مختلف کارروائیوں میں 45کروڑکی اسمگل اشیاءضبط کیں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکوئٹہ نے مختلف کارروائیوں میں45کروڑمالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹربلوچستان گل رحمن کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کیں جس پر کلکٹرپریونٹیوکوئٹہ عرفان جاوید نے ایڈیشنل کلکٹریاسرکلوڑکی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹراکبرجان گنڈاپورپرمشتمل ٹیم نے گذشتہ دوہفتے کے دوران فرنٹیئرکوراوربلوچستان پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کی گئی جس میں 45 کروڑ مالیت کے آٹوپارٹس،چھالیہ،کمبل،سگریٹس،کپڑا،پلاسٹک پروڈکٹس،گٹکا،ٹائرز،کھاد،لگژری اسمگل گاڑیاں،ایرانی ڈیزل اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button