Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ کی کارروائی ،50کروڑمالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کلکٹریٹ نے دوبڑے کارروائیوں کے دوران 50کروڑروپے مالیت کی اسمگل اشیاءکے 11کنٹینرضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیاہے ۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹربلوچستان محمدصادق اورکلکٹرڈاکٹرفرید خان نے بتایاکہ انفورسمنٹ ٹیم کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کے بعد اسمگلروں کی جانب سے اسمگلنگ کاطریقہ کارتبدیل کردیاگیاتھا اسمگلرچھوٹی چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے اسمگل شدہ سامان ایک مخصوص جگہ پر ذخیرہ کرنے کے بعد کنٹینروں کے ذریعے اندرون ملک اسمگل کیاجاتاہے۔انہوںنے بتایاکہ مذکورہ کارروائی پنجاب بارڈرسے منسلک علاقوں لورالائی اوربارکھان کے علاقوںمیں کی گئی تھی جس پانچ ہزارٹائرز،لاکھوں کلوگرام کپڑا،ہزراوں کلوگرام چھالیہ ،سگریٹس ،خشک دودھ اوردیگراشیاءبرآمدہوئیں۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے دوران مذاحمت کا سامنابھی کرناپڑاتھاجس میں کچھ کنٹینرزکو اسمگلرلے جانے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن اگلے روزدوبارہ کارروائی کی گئی جس میں ان کنٹینروں کوبھی قبضہ میں لے لیاگیا۔علاوہ ازیں چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق نے بتایا کہ گوادر کلکٹریٹ نے پاکستان نیوی کے تعاون سے 3000 کلو گرام چرس ضبط کی جبکہ سوراب کے مقام پر بھی ایک ٹرک سے 650 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔جن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑں روپے بنتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کی کارروائیوں نے اسمگلروں کی کمر توڑ کر رکھ دی اور اب محکمہ کسٹمز مسلسل ان کے تعاقب میں ہے اگر چہ کسٹمز کی افرادی قوت انتہائی قلیل ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ بہترین کارکردگی دکھائی جارہءہے۔انہوں نے بتایاکہ کی جانے والی کارروائیوں میں ایف سی اورمقامی انتظامیہ کی جانب سے تعاون بھی حاصلہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button