سولرپینل کی درآمدپر82ارب روپے سے زائد کی منی لانڈنگ کئے جانے کاانکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے سولرپینل کے درآمدپر 82ارب روپے سے زائد کی منی لانڈنگ ہونے کا انکشاف کیاہے۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے پاکستان سولرایسوسی ایشن کی نشاندہی پر میسرزسیدمحمداینڈسنزٹریڈنگ کمپنی،میسرزجے بی شوز،میسرزسی ٹریڈکمپنی،رائل زون پرائیوٹ لمیٹڈ،میسرزاسکائی لنکربزنس چین پرائیویٹ لمیٹڈ،میسرزخان محمدانٹرپرئزز،میسرزاسکائی لنکرٹریڈنگ کمپنی،میسرزپاﺅرپوائنٹ ٹریڈرز،میسرزبرائٹ اسٹاربزنس سولوشن پرائیوٹ لمیٹڈکی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے جون 2017تا مارچ 2018کے دوران 82ارب 27کروڑ22لاکھ 87ہزارروپے مالیت کے سولرپی وی پینل کے متعددکنسائمنٹس کی کلیئرنس صفر فیصدکسٹمزڈیوٹی کے عوض کرکے منی لانڈنگ کی ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے سولرپینل کے کنسائمنٹس کی جی ڈی میںدرآمدی ویلیوزیادہ ظاہرکی گئی تاکہ زیادہ رقم ملک سے باہربھجوائی جاسکے،ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندگان نے سولرپینل کی درآمدپر سوفیصداوورانوائسنگ کرکے کنسائمٹس کی کلیئرنس کی۔