پاکستان کے راستے افغانستان کابھارت کے لئے کنٹینرکے بغیرایکسپورٹ کارگو کی نقل وحمل پر پابندی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹریٹ جنرل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے پاکستان کے راستے افغانستان کابھارت کے لئے کنٹینرکے بغیرایکسپورٹ کارگو کی نقل وحمل پرپابندی عائد کردی ہے جس پریکم فروری 2020 سے سختی سے عمل درآمدہوگا تاہم افغانستان سے بھارت کے لیے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی کنٹینرکے بغیر ترسیل کی اجازت ہوگی۔ یہ بات ڈائریکٹرجنرل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ڈاکٹر سرفراز احمد وڑائچ نے کسٹم ہاوس کراچی میں ڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈکراچی زیبابشیرودیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایاکہ یہ فیصلہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مجریہ2010کی شق21(1)اے کے تحت کیاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ اب پاکستان کے راستہ افغانستان سے بھارت کے لئے جانے والے برآمدی کنٹینرزپرٹریکرڈیوائس چسپاں ہونگے اورافغانستان سے بھارت کے لئے تمام برآمدی کنٹینرزکی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ افغانستان سے بھارت کے لئے نان پیریش ایبل اشیاءمیں شامل ڈرائی فروٹ،مصالحہ جات اور طبی جڑی بوٹیاں برآمد ہونگی۔ انہوں نے بتایاکہ مالی سال 2018-19میں افغانستان سے بھارت کوپاکستان کے راستے38ارب روپے کابرآمدی کارگوکی ترسیل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ افغانستان کاپاکستان کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ 30 فیصد اور افغانستان کا40 فیصد ٹرانزٹ مال ایران کے راستے ترسیل ہوتی تھی لیکن ایران پر بین الاقوامی پابندیوں اور موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان کے راستے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حجم میں اضافہ ہوا