افغانستان اور ایران کے زمینی راستے درآمد ات پر ویلیوایشن رولنگ ختم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے زمینی راستے ایران اور افغانستان سے آنےوالے سامان کی کسٹمز ویلیوایشن کے لئے گزشتہ 90 دنوں کے ڈیٹا پر ویلیوایشن کی اجازت دے دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ویلیوایشن نے ایم سی سی کوئٹہ کے ویلیوایشن کی روشنی میں احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایم سی سی کوئٹہ کے ویلیوایشن آرڈر کے مطابق ایران اور افغانستان سے زمینی راستے سے آنے والے امپورٹڈ کنسائمنٹس کے لئے ویلیوایشن رولنگ کو ختم کردیا گیا ہے۔ ویلیوایشن ڈائریکٹریٹ کے مطابق ایم سی سی کوئٹہ کی مشاورت سے مقامی ویلیوایشن کمیٹی جلد ہی کام شروع کردے گی۔ لہذا فی الوقت کنسائمنٹس کلیئرنس کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 کے مطابق ویلیوایشن کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ گزشتہ 90 دنوں کا ڈیٹا بھی ویلیوایشن کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
No Implement of Valuation Ruling on Import Consignments From Afghanistan and Iran by Road