Eham Khabar

جعلی دستاویزات پرمزید71 گاڑیوں کی کلیئرنس ،اپریزمنٹ ویسٹ نے بھی مقدمہ درج کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کراچی نے مزید71گاڑیوں کی جعلی دستاویزات پر کلیئرہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے کلیئرنگ ایجنٹس میں شامل میسرزمسلم انٹرپزائزز،میسرزورلڈاوشن،میسرزسی کنگ شپنگ ایجنسی،میسرزرفعت رضوان اینڈکمپنی،میسرزگیلکسی فریٹ فاروڈرنگ،میسرزنورانی ٹریڈرز، میسرزسی اپی اے سی انٹرپرئزز،میسرزیوورجوائس سروسز،میسرزخان برادرز،میسرزایس اے چوہدری اینڈکو،میسرزبھاگوانی ایسوسی ایٹس،میسرزپرامٹ سروسز سنڈیکیٹ، میسرززلفی انٹرنیشنل،میسرزیوایس کارپوریشن،میسرزروباب انٹرپرائزز،میسرزصابری لوجسٹک،میسرزفاسٹرلائن بزنس، میسرز فواد عمید انٹرپرائزز، میسرز امپکس کارگوکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔اپریزمنٹ ویسٹ کی جانب درج کی جانے والی دوسری ایف آئی آرکے مطابق مذکورہ کلیئرنگ ایجنٹس نے جنوری 2021تادسمبر2021کے دوران جعلی دستاویزات پر22کروڑسے زائد مالیت کی مزید 7۱گاڑیوں کی کلیئرنس کی ہے جبکہ اس سے قبل درج کی جانےو الی ایف آئی آرمیں کلیئرنگ ایجنٹ میسرزیونیک ٹریڈزنے غیرقانونی طریقے سے جعلی دستاویزات پر75گاڑیاں نویداحمد، صورت خان، محمدایاز،یاسرخان،اختر،انورعلی،بخت شیرخان،عامرخان،،محمدیوسف،عبدالبسیر،حشام گل، محمدالیاس،بخت محمد،نصیب خان،نصراللہ،نیازعلی خان، غازی گل، محمدندیم،زبیرگل، نورین شاہ،زیب علی،شاہداختر،زاہدبادشاہ،سہیل بادشاہ، ارشا،صفدرعلی، محمدشیر ،محمدنعمان،ثناہ اللہ،سعیدالرحمن،منصورخان، معتی الرحمن، انیس الرحمن، مجیداللہ،فرحان،محمدعدیل،علی اکبر،فضل دین خان،زرنوید،ارسلان خان،عباس علی،امان اللہ خان، حضرت علی،خادم علی شاہ، محمدعارف، محمداسلام،منیب حسین، شاہ فیصل، شاہدعلی، وحیداحمد، زبیرشاہ، ذاکراللہ،نجیب اللہ،ذوالفقارعلی، عظمت خان،عمران خان،نعمان،محمدآصف،حضرت حسین،لطیف الرحمن،آصف خان، محمد عابد ،ندیم ،ذوالکیفال، اقراءاسلم،واحدعلی،محمدحسین، عمیرخان،جلال احمد،شفیع اللہ،اعجازخان، اعجازخان اوروقاراحمدکے نام پر 7کروڑ77لاکھ60ہزارمالیت کی 73گاڑیوںمیں شامل2 ہنڈاویزل،7ٹویوٹاایکوا،15ٹویوٹاوٹز،8میرا،5ٹویوٹاپاسو،2سوزوکی آٹو،3نسان نوٹ،2نسان ڈیز، ٹویوٹا پیریس، سوبارووین، 9 لینڈکروزر، ٹویوٹاٹاکوموپک اپ،نسان جوکی،سوزوکی ویکن آراور2ڈائشومووکی کلیئرنس جعلی دستاویزات پر کروائی گئیں۔علاوہ ازیں اپریزمنٹ ویسٹ نے بھی جعلی دستاویزات پر گاڑیوں کی کلیئرنس پر مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ نے دسمبر2021میں جعلی دستاویزات پر گاڑیوںکی کلیئرنس پر مقدمات کا اندارج کیاتھالیکن اپریزمنٹ ویسٹ نے جعلی دستاویزات پر گاڑیوں کی کلیئرنس کے معاملے کو دباکرمزید کارروائی روک دی گئی تھی لیکن اب جب اپریزمنٹ ایسٹ کی جانب سے جعلی دستاویزات پر گاڑیوںکی کلیئرنس پر مقدمات درج کئے گئے تو اپریزمنٹ ویسٹ نے اس معاملے کو دوبارہ اٹھاتے ہوئے ایک اورمقدمہ درج کرکے 15گاڑیوں کی جعلی دستاویزات پر گاڑیوں کی کلیئرنس کے معاملے کو اجاگرکیاتاکہ اس معاملے میں اپریزمنٹ ویسٹ کوشرمندگی کا سامنانہ کرناپڑے جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ نے دسمبرمیں جعلی دستاویزات پر گاڑیوں کی کلیئرنس کی نشاندہی کے بعدتحقیقات کاآغازکیاتھالیکن اس معاملے کو دباکرفائل بندکردی گئی تھی اوراس میں جن ملزمان کونامزدکیاگیاتھاوہ لوگ آزادانہ گاڑیوں کی کلیئرنس میں مصروف عمل تھے،۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button