Eham Khabar

آئی اینڈآئی ، ریٹیلرپر 21کروڑروپے کی ٹیکس چوری کاالزام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹیلی جنس اینڈایویسٹی گیشن ان لینڈریونیوکراچی نے میسرزفائنل چوائس کی جانب سے  سامان کی فروخت چھپانے اور21کروڑروپے مالیت کا ٹیکس چوری کرکے لگاتے ہوتے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزفائنل چوائس کی جانب سے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرتے ہوئے جعلی انوائسوں کا سہارالیتے ہوئے اپنے سامان کی فروخت کو کم ظاہرکیااورسیلز ٹیکس ریٹرن میں سیلز ٹیکس کی کم ادائیگی کرتے ہوئے 21کروڑمالیت کے ٹیکسزکی چوری کی۔ذرائع نے بتایاکہ کمشنران لینڈریونیوانفورسمنٹ کی جانب سے افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس کو اختیاردیاگیاکہ وہ مذکورہ کمپنی کے کاروباری احاطے کادورہ کرے محکمہ کی ٹیم کی جانب سے کمپنی کے پوائنٹ آف سیلز کی جائز ہ لیاگیاتو اس امرکا انکشاف ہواکہ ملزم کا پوائنٹ آف سیلزکراچی کے انتہائی پوس اورمصرف ترین علاقے میں واقع ہے اوراس کے شاپنگ پلازہ میں گاہکوں کا بہت زہادہ ہجوم نظراآیااورگاہک ہزاروں روپے کا سامان خرید رہے تھے اورجہاں پر بہت سارے سیلز کاﺅنٹرزموجودہیں جن پر بھرپوررش ہوتاہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ملزم نے اپنے سامان کی فروخت کا چھپایاہے اورسیلز ٹیکس ریٹرن میں اصل فروخت کم ظاہرکی ہے تاہم ملزم کی جانب سے جمع کی جانے والی سیلز ٹیکس ریٹرن اس کی فروخت اوراصل لین دین سے مطابقت نہیں رکھتیں۔تاہم ملزم کو سیکشن سیل ٹیکس ایکٹ 1990 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جا رہا ہے۔ مذکورہ بالا کے پیش نظر یہ واضح ہے کہ رجسٹرڈ شخص سیلز کو دبانے کی وجہ سے ٹیکس فراڈ کا مرتکب پایاگیااوراصل سیل کم دکھایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی جانب سے 421 ملین کی قابل ٹیکس فروخت کو چھپانے اور 210 ملین روپے کا سیلز ٹیکس چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغازکردیاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button