پاکستان اور افغانستان نے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے کنونشن کے مسودے پر دستخط کر دیئے۔
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور افغانستان کے وفود نے یکم تا 3 فروری 2023 کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہاو¿س اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے کے کنونشن پر مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے ملاقات کی۔افغان وفد کی قیادت ریونیو لیگل سروسز کے ڈائریکٹر ندا محمد صدیقی نے کی جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل، انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز، ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل ساجد اللہ صدیقی نے قیادت کی۔دونوں وفود نے 27 سے 30 دسمبر 2021 تک اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران جن باقی مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی ان پر تفصیلی غور کیاگیا۔مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے جہاں دونوں فریقین نے اپنے اپنے نقطہ نظر پیش کئے۔ تفصیلی بات چیت کے بعد دونوں فریقین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچاو¿ کے کنونشن کے متفقہ مسودے پر اتفاق کیا۔ متفقہ مسودے کی ابتداءدونوں وفود کے سربراہان نے کی۔اختتامی تقریب میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے پاکستان کے دورے پر افغان وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کنونشن سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔