آف ڈاک ٹرمینلزانتظامیہ کی نااہلی سے مشکلات بڑھ گئیں، قمراسلام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اے آئی سی ٹی،بی اوایم ایل اوربے ویسٹ آف ڈاک ٹرمینل پر بدانتظامی کی وجہ سے درآمدکنندگان کو کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں شدیدمشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔اس ضمن میںآل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی چیئرمین قمرالاسلام سے رابطہ کیاگیا توانہوں نے بتایاکہ آف ڈاک ٹرمینل میں شامل الحمدکنٹینرٹرمینل،بی اوایم ایل کنٹینرٹرمینل اوربے ویسٹ پر درآمدکنسائمنٹس کے کنٹینرکی گراﺅنڈنگ میں تاخیری حربوں کااستعمال کیاجاتاہے جس کے باعث کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرہورہی ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ مذکورہ آف ڈاک ٹرمینلزکی جانب سے تاخیری حربوں کااستعمال ٹرمینل چارجزمیںمزیداضافے کے لئے کیاجارہاہے جبکہ ٹرمینل چارجزبغیرکسی وجہ کے بڑھادیئے جاتے ہیں جس سے کاروباری لاگت میںبے پناہ اضافہ ہورہاہے ٹرمینل چارجزمیں اضافے کے لئے کوئی چیک اینڈبیلنس نہیں رکھاگیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ آف ڈاک ٹرمینل پر ایل سی ایل کارگوکے چارجزپورٹ چارجزسے سوفیصدزیادہ ہیںجبکہ آف ڈاک ٹرمینل پر سامان کی مقداربھی کم ہوتی ہے اس کے باوجودآف ڈاک ٹرمینل کی انتظامیہ بے پناہ اضافے کے ساتھ ٹرمینل چارجزوصول کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پورٹ پربیس اورچالیس فٹ کنٹینرزکے ٹرمینل چارجزاتنے نہیں ہوتے جتنے مذکورہ آف ڈاک ٹرمینل پر لئے جارہے ہیں۔ قمرالاسلام کاکہناہے کہ الحمدکنٹینرٹرمینل،بی اوایم ایل کنٹینرٹرمینل اوربے ویسٹ پر ایک تولیبربہت کم اورناتجربہ کارہے جس کی وجہ سے درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے دوران شدید مشکلات پیش آتی ہیں ،لیبرکے ناتجربہ کارہونے کی وجہ سے کنسائمنٹس کا سامان ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوتاہے اوراس نقصان کا ٹرمینل کی جانب سے کوئی ہرجانہ بھی نہیں دیاجاتا۔