Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کوئٹہ کسٹمزکا چینی کے اسمگلروں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کسٹمزنے چینی کے اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کرتے ہوئےایک ہی دن میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران 20 ٹرکوں پر مشتمل گاڑیوں سے ہزاروں بوریاں چینی پکڑلیں جس کی مالیت 70کروڑروپے بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر عبدالقادر میمن کی ہدایات پر کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان الرحمن خان نے ایڈیشنل کلکٹر عمر شفیق کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹر معید کانجواوردیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے ایک کاروائی جو بلوچستان، خیبر پختونخوا باڑدرپر واقع کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ اورمقامی پولیس نے سر انجام دی،کسٹمزکی چھاپہ مارٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان سے آنے والے ایک بہت بڑے کاروان جو 15 ٹرکوں پر مشتمل تھی کو روک کر ان سے 8206 بوریاں چینی جو کہ بغیر پرمٹ اندرون صوبہ بلوچستان اور بعدازاں سرحدی علاقوں میں بھجوائی جارہی تھی پکڑی جانے والی چینی اوراسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوںکی مالیت 70کروڑروپے بتائی گئی ہے ۔واضح رہے کہ کوئٹہ کسٹمز نے ماہ جولائی اور اگست کے دوران انتہائی قلیل افرادی قوت اورنامساعد حالات میں 1637.22 میٹرک ٹن چینی قبضے میں لی ہیں۔ جسکی قیمت بمعہ استعمال یونے والی گاڑیوں کی قیمت ایک ارب روپے بنتی ہے۔کسٹم کے موجودہ ٹیم کی دن رات کاوشوں کی بدولت صوبے بھر میں چینی کی ملک سے باہر لے جانے والی عناصرکو سخت دھچکا لگا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button