Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

سولرپینل کی درآمد پر 30ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں سولر پینلز درآمد کرنے کی آڑ میں 73ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور38ارب روپے کی اوور انوائسنگ میں کا انکشاف ہوا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساوتھ نے بعداز کسٹم کلئیرنس تحقیقات کے بعد سولر پینل کی دو فرضی کمپنیوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں، ذرائع نے  بتایا کہ فرضی کمپنیوں میسرز برائٹ اسٹار بزنس سلوشن پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرز مون لائیٹ ٹریڈرز نے چین سے 35ارب روپے مالیت کے سولر پینلز درآمد کرکے اس کے عوض اوورانوائسنگ کرتے ہوئے 73ارب روپے کا کالا دھن بیرون ملک منتقل کیا اور بعد میں مقامی مارکیٹ میں 73ارب روپے کی خطیر مالیت کے سولر پینلز 46ارب روپے میں فروخت ظاہر کی، ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کی تحقیقات کے دوران اس امر کی بھی نشاندہی ہوئی ہے کہ مذکورہ دونوں کمپنیاں غیر فعال ہیں، ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ دونوں فرضی کمپنیوں کی جانب سے درآمد ہونے والے سولر پینل کا آڈٹ کے دوران سنگین خلاف ورزیاں اور بے ضابطگیاں سامنے آئیں جس میں درآمدہ سولر کنسائمنٹس کی زائد ویلیو ظاہر کرکے 73ارب روپے کی غیرقانونی منتقلی کی گئی، پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے دوران یہ واضح ہوگیا کہ میسرز برائٹ اسٹار بزنس سلوشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا آڈٹ اور مون لائٹ ٹریڈرز نے چین سے 2017 سے 2022 کے دوران درآمد کیے تھے، سولر پینلز کے 2900 کنسائمنٹس کی درآمدی ویلیو زیادہ ظاہر کرکے 38ارب روپے سے کی اوور انوائسنگ کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ آڈٹ ٹیم کی درآمدی قیمت کی مزید تصدیق کے لیے درآمد کنندگان کے سیلز ٹیکس کے ریکارڈ کی چھان بین کی گئی جس سے ظاہر ہوا ہے کہ درآمدی سولر پینل کی فی واٹ حقیقی قیمت گڈز ڈیکلریشن میں ظاہر کردہ قیمت سے کافی زائد ہے، ذرائع نے بتایا کہ برائٹ اسٹار نے 47ارب 60کروڑ روپے مالیت کے سولر پینلز کی درآمدات ظاہر کیے جبکہ مون لائیٹ نے 25ارب 40کروڑ روپے کی درآمدات ظاہر کیے، ذرائع نے بتایا کہ برائٹ اسٹار اور مون لائٹ دونوں ٹریڈرز ڈمی کمپنیاں ہیں کیونکہ انکم ٹیکس گوشواروں سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے پاس مطلوبہ وائٹ منی نہیں تھی۔ تحقیقات کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ دونوں کمپنیوں کے درمیان قریبی روابط ہیں کیونکہ بینک اسٹیٹمنٹس ان دونوں درآمد کنندگان کے درمیان رقم کی منتقلی کو ظاہر کرتی ہیں۔ دونوں درآمد کنندگان کا دفتر ایک ہی عمارت ڈین ٹریڈ سینٹر پشاور کینٹ میں واقع ہے، ان درآمد کنندگان نے 73ارب روپے پاکستان سے بیرون ملک منتقل کیے جبکہ ان کی مالی مالیت حیثیت 11کروڑ روپے تھی۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق دونوں فرضی کمپنیوں کے سیلز ٹیکس ریکارڈ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان درآمد شدہ اعلان کردہ درآمدی قیمتیں 73ارب روپے ہیں لیکن سولر پینلز کی مقامی فروخت 46ارب روپے کی ہے جو واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ گڈز ڈیکلریشن میں درآمدی قیمت غلط ظاہر کرنے کے لیے زائد مالیت کی رسیدیں ظاہر کی گئی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے مذکورہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کی گرفتاریوں کے لیے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button