کوئٹہ کلکٹریٹ کی کارروائی ، 45کروڑمالیت کا اسمگل سامان ضبط
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کلکٹریٹ کے موبائل سکواڈز ، زیارت کراس ، لکپاس، نوشکی اور دیگر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر، ٹائرز، اسپیئر پارٹس، ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، کپڑا، سگریٹس، سلفونک ایسڈ، خشک میوہ جات ،قالین، جنریٹرز، اور دیگر سامان قبضے میں لیے جس کی مالیت 45کروڑروپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر عبدالقادر میمن نے اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کے ہدایات پر کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان الرحمن خان نے ایڈشنل کلکٹر عمر شفیق کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹر معید کانجو، ڈپٹی کلکٹر اسد علیم، اسسٹنٹ کلکٹر حسیب احمداور دیگر اسٹاف پر مشتمل ٹیم کی جانب سے زیارت کراس ، لکپاس، نوشکی اور دیگر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے تعاون سے گذشتہ دنوں متعددکارروائیاں کے دوران ہزاروں پارسلز چینی جو کہ بغیر پرمٹ اندرون صوبہ اور سرحدی علاقوں میں بھجوائی جارہی تھی قبضے میں لے کی گئیں ہیںجبکہ اسمگلنگ کے لئے استعمال کرنے والے ایک درجن سے زائد ہینو ٹرک، کنٹینر اور دیگر گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی اوراسمگلنگ میں ملوث عناصرکے خلاف کارروائی کے لئے حکمت عملی تیارکی جارہی ہے