گیس میں کمی کے باعث پاکستانی برآمدات متاثر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ گیس کی شارٹیج کی وجہ سے برآمدی معاہدے پورے نہیں ہوسکیں گے جس کی وجہ سے ملک کو زرمبادلہ کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اپٹما کے چیئرمین ظاہر مظہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گیس کی شارٹیج کی وجہ سے پیداواری صلاحیت 50 فیصد تک کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے برآمدات کے معاہدے پورے نہیں ہوپائیں گے۔ مظہر کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان پورے ملک کی گیس کا 84 فیصد پیدا کرتے ہیں جبکہ اس کے برعکس اس کا استعمال ان صوبوں میں صرف 39 فیصد ہے جبکہ صورت حال یہ ہے کہ ان صوبوں کی انڈسٹری کے لئے گیس نہیں ہے۔ چیئرمین اپٹما نی مطالبہ کیا کہ ان صوبوں کی انڈسٹریز کو پہلی گیس دی جوکہ کنٹری بیوشن کے عین مطابق ہے۔ مظہر کا کہنا تھا کہ سندھ میں موجود ٹیکسٹائل انڈسٹری زیادہ تر ایکسپورٹ کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 50 فیصد گیس شارٹیج کی وجہ سے پروڈکشن بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
Shortage of Gas cause decline of Export