عدالت نے محکمہ کسٹمزکو درآمدکنندہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ کسٹمزکو کمپیوٹرکے درآمدکنندہ کے خلاف مزید کاروائی سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے درآمدکنندہ میسرزکامی کارپوریشن پر کمپیوٹراورلیب ٹاپ کے کنسائمنٹس کی غلط اسسمنٹ پر کلیئرنس کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے میسرزکامی کارپوریشن کی جانب سے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کی دوبارہ اسسمنٹ کے احکاما ت جاری کرتے ہوئے نئی اسسمنٹ کے مطابق ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کی ہدایات جاری کیں تھی جس پر درآمدکنندہ نے سندھ ہائیکورٹ میں ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے کمپیوٹراورلیب ٹاپ کے کلیئرکئے گئے کنسائمنٹس پر کی جانے والی ری اسسمنٹ کو چیلنج کردیاتھاتاہم درآمدکنندہ میسرزکامی کارپوریشن نے کیس کی پیروی کے لئے میسرزایکسپورٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل ریان ضیاءکی خدمات حاصل کیں۔ذرائع کہناہے کہ مذکورہ درآمدکنندہ کے وکیل ریان ضیاءنے عدالت میں ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے کی جانے والی ری اسسمنٹ پر اپنے ٹھوس دلائل پیش کئے جس پر عدالت نے محکمہ کسٹمزکے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔
Sindh High Court Grant Stay Order