نیلامی کے دستاویزات پر لاکھوں لیٹرڈیزل اسمگلنگ کئے جانے کا انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن گوادراورکوئٹہ پر کی جانے والی ڈیزل کی نیلامی کے دستاویزات پر ڈیزل کی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے ماہانہ کا نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈائریکٹوریٹس میں ضبط کئے جانے والے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی مختلف اوقات میں نیلامی کی جاتی ہے تاہم نیلام ہونے والے ڈیزل سے بھری گاڑیاںکو پنج گور(گوادر)سے اپنی منزل پرپہنچنے کےلئے 15دن کاوقت دیاجاتاہے اورساتھ میں نیلامی کے دستاویزات میں شامل اداکی ہوئی رقم کابینک چلان سمیت دیگردستاویزات دےئے جاتے ہیںکیونکہ پنجگورسے منزل مقصودپر پہنچنے کے دوران آنے والی چیک پوسٹوں پر دستایزات کودیکھاجاسکے تاکہ راستہ میں کسی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ آئے ۔ذرائع نے بتایاکہ راستے میں آنے والی چیک پوسٹوںپرجب نیلامی کے دستاویزات دیکھائے جاتے ہیں تو چیک پوسٹ پر موجودعملہ دستاویزات پرچیک پوسٹ کی مہرلگاتاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ اسمگلروںنے ڈیزل کی اسمگلنگ کے لئے نیاطریقہ کاراختیارکرلیاہے جس میںنیلامی کے دستاویزات کی کی کلر (رنگین)فوٹوکاپیاں کروائی جاتی ہیں تاکہ ڈیزل کی اسمگلنگ کی جاسکے واضح رہے کہ دستاویزات پر نیلام ہونے والے ڈیزل کو اپنی منزل پرپہنچانے کے لئے 15دن کا وقت دیاجاتاہے تاہم اسی دوران ڈیزل کے اسمگلران ہی دستاویزات کو 15دن میں کئی مرتبہ استعمال کرکے لاکھوں لیٹرایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کررہے ہیںجس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے ماہانہ نقصان پہنچ رہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈیزل کی اس اسمگلنگ میں مبینہ طورپر کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران کے شامل ہونے کے امکان کوردنہیں کیاجاسکتا۔واضح رہے کہ گوادر(پنجگور)میں ایک ڈیزل ضبط جانے کے بعد ایک یادوماہ میں اس کی نیلامی کی جاتی ہے لیکن پنجگورسے لاکھوں لیٹرڈیزل کی اسمگلنگ ایک منظم اندازمیں کی جارہی ہے ۔
Smuggler Adopt new way of Diesel Smuggling to use Auction Documents