Exclusive Reports

کسٹمزکے جعلی دستاویزات پر محکمہ ایکسائزکے افسران کی ملی بھگت سے اسمگل گاڑیوں کی رجسٹریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمزکے جعلی دستاویزات پر محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے افسران اور کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کراسمگل شدہ گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن کرنے پر ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے ملزمان میں شامل کلیئرنگ ایجنٹ میسرزٹریڈاینڈٹرانسپورٹ انٹرنیشنل کے مالک سید دانش فروز،اسمگل گاڑیوں کے مالکان زاہد علی ،قدیزشاہ، محمدمظفراقبال،محمدحسن الدین،محمدعثمان،زاہدعلی،روزی خان،نادرخان، امجدعلی،اویس محمود،امتیازاحمد،عطا،نورالدین،صدام حسین،تعمیرحسین، محمدشمشیراورمحکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن اینڈنارکوٹکس کنٹرول کراچی،پشاوراورسوات خیبربختونخواہ کے اسٹاف کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلیئرنگ ایجنٹ میسرزٹریڈاینڈٹرانسپورٹ انٹرنیشنل کی جانب سے ایکسائزاینڈٹیکیشن میں محکمہ کسٹمزکے جعلی دستاویزات پر 16اسمگل گاڑیوں میں شامل 8ہینوٹرک،مزدہ ٹرک،لینڈکروزراوربی ایم ڈبلوکی رجسٹریشن کروائی گئی ہے جس سے قومی خزانے کو مجموعی طورپر12کروڑ99لاکھ10ہزارروپے کا نقصان پہنچایاگیاہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ کلیئرنگ ایجنٹ نےمحکمہ کسٹمزکے جعلی دستاویزات بنانے کے لئے ون کسٹمزسسٹم میں ایک منفرد آئی ڈی کے ذریعے پرال سسٹم سے اسمگل گاڑیوں کی جعلی گڈزڈیکلریشن بنائی گئیں اوربعدازاں جعلی دستاویزات پر گاڑیوںکی کراچی اورپشاورمیں رجسٹریشن کروائی گئیں۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے عملے نے متعلقہ کسٹمزکلکٹریٹ سے تصدیق کرنے کے بجائے ان جعلی دستاویزات پر 16گاڑیوں کی رجسٹریشن کردی۔ذرائع کا کہناہے کہ کراچی اورپشاورکے محکمہ ایکسائز کی جانب سے ایک ہی جیسزنمبرFG1JHE-10156کے دوہینوٹرکس کی رجسٹریشن کردی گئی ہے جس میں کراچی کی گاڑی کو JQ-1079اورپشاورکی گاڑی کوEA-6790پر رجسٹرڈکیاگیاہے ۔

 

 

 

 

 

 

Excise and Taxation register Smuggle Vehicles on Fake Customs Documents with connivance of Clearing Agent M/s.Trade & Transport International

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button