Uncategorized

انڈسٹری کی آڑمیں اسٹیل شیٹ کی غیرقانونی درآمد،قومی خزانے کو 16کروڑسے زائد کا نقصان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے پرائم کوالٹی کولڈ رولڈ اسٹیل شیٹ کوائل کیغیرقانونی کلیئرنس میںملوث درآمدکنندہ میسرزبلوچستان انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدکو اطلاع ملی کہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم سے انڈسٹری کے نام پرایس آراو655کا ناجائزفائدہ اٹھاکر پرائم کوالٹی کولڈ رولڈ اسٹیل شیٹ کوائل کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی گئی ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاگیاہے تاہم ڈائریکٹرعرفان جاویدکی جانب سے پورٹ قاسم سے پرائم کوالٹی کولڈ رولڈ اسٹیل شیٹ کوائل کے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کی گئی ۔ذرائع نے بتایاکسٹمزانٹیلی جنس کے افسران پر مشتمل ٹیم نے پرائم کوالٹی کولڈ رولڈ اسٹیل شیٹ کوائل کے ڈٹیاکی جھان بین کی توانکشاف ہواکہ میسرزبلوچستان انجینئرنگ ورک لمیٹڈ کی جانب سے 50کروڑ77لاکھ97ہزارمالیت کے پرائم کوالٹی کولڈ رولڈ اسٹیل شیٹ کوائل کے 16کنسائمنٹس مئی 2018تاجولائی2018کے عرصے میں کلیئرکئے گئے جس کے کلیئرنس پر درآمدکنندہ نے ایس آراو655کے ٹیکس چھوٹ کا فائدہ اٹھاکر11کروڑ73لاکھ 67ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کی گئی جس میں 20فیصدکسٹمزڈیوٹی کے بجائے ایک فیصدکسٹمزڈیوٹی،دوفیصدایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی،5فیصدریگولیٹری ڈیوٹی کے بجائے صفرفیصدریگولیٹری ڈیوٹی،17فیصدسیلزٹیکس،3فیصدایڈیشنل سیلز ٹیکس کے بجائے صفرفیصدایڈیشنل سیلزٹیکس اورچھ فیصدسے کم تناسب پرانکم ٹیکس اداکیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے کی جانے والی جانچ پڑتال میں اس امرکی نشاندہی ہوئی کہ درآمدکنندہ نے بلوچستان میں اپناایک صنعتی یونٹ ظاہرکیاتھاجس کے لئے پرائم کوالٹی کولڈ رولڈ اسٹیل شیٹ کوائل کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس ایس آراو655کے سہولت کا فائدہ اٹھاکرکی جاتی تھی لیکن کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم کی جانب سے بلوچستان جا کراس کے صنعتی یونٹ کا سروے کیاگیاتومعلوم ہواکہ میسرزبلوچستان انجینئرورکس کاصنعتی یونٹ کئی سالوںسے بندپڑاہے لیکن درآمدکنندہ کی جانب سے صنعتی یونٹ کے نام پر پرائم کوالٹی کولڈ رولڈ اسٹیل شیٹ کوائل کے کنسائمنٹس درآمدکئے جارہے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزبلوچستان انجینئرنگ کی جانب سے مئی 2018سے جولائی2018کے درمیانے درآمدکئے جانے والے پرائم کوالٹی کولڈ رولڈ اسٹیل شیٹ کوائل کے 16کنسائمنٹس پر ایس آراو655کاناجائزفائدہ اٹھاکرقومی خزانے کو مجموعی طورپر 16کروڑ58لاکھ42ہزار347روپے مالیت کا نقصان پہنچایاگیاجبکہ درآمد کئے جانے والے اسٹیل کوائل کے کنسائمنٹس کومقامی مارکیٹ میں فروخت کردیاگیا

 

 

 

 

 

Steel Import clear 16 consignments of steel coil and get illegal benefit of SRO 655 and Tax evasion of over Rs.160 millions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button