Breaking NewsCrimeEham KhabarExclusive Reports

اسمگلنگ کا نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ بے بنیاد،غیرمعیاری چھالیہ سمیت دیگر اشیاءکی اسمگلنگ کاسلسلہ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداداسمگلنگ کے خلاف سخت اقداما ت کے بعد دعوے کئے جارہے ہیں کہ اسمگلنگ کا نیٹ ورک توڑدیاگیاہے لیکن اب بھی غیرمیعاری چھالیہ سمیت دیگراشیاءکا سلسلہ عروج پر ہے کیونکہ کسٹمزافسران کی گرفتاری کے بعد محکمہ کسٹمزاورکسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ روک دیاگیاہے جس کے بعد اسمگلنگ مزید تیزہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک جانب چھالیہ کی درآمدکرنے والے درآمدکنندگان پر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں جبکہ دوسری حکومتی عناصرکی سرپرستی میں چھالیہ کی اسمگلنگ کرکے میٹھی سپاری بنانے والی فیکٹریوں میں شامل گلابوگولڈ، مہک،راج،آمرس،دلی گولڈ،لالی،چاہت،روشن،نیورتنا،نیواندلیب ،دیپک گولڈ اور پیسپی کواسمگل چھالیہ کی فراہمی کی جارہی ہے جبکہ پیسی سپاری نے اپنی فیکٹری حب کے پاس منتقل کرلی ہے جیسے حب پر باآسانی اسمگل شدہ چھالیہ باآسانی مل رہی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ چھالیہ کی درآمدپر اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر لیب رپورٹ سے مشروط کیاگیاہے جس کے بعد چھالیہ کی درآمد تقریبابندہوگئی لیکن چھالیہ اسمگلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیاجو چھالیہ 850روپے کلوملتی تھی اس کی قیمت بے پناہ اضافہ ہوگیاہے جبکہ حکومت اربوں روپے کے محصولات سے محروم ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے چھالیہ کے درآمدکنندگان پر پابندیاں لگادی گئی ہیںجبکہ یہ درآمدکنندگان حکومت کوڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں بھاری رقوم اداکررہی ہیں حکومت کی جانب سے درآمدکنندگان پر پابندی کا فائدہ ٹیکس نہ اداکرنے والے بے لگام چھالیہ کی مزکورہ فیکٹریوں پر کودیاجارہے اوراس آڑمیں جعلی کمپنیاں رجسٹرڈکمپنیوں کانام استعمال کرکے غیرمعیاری مال بناکرمارکیٹ میںفروخت کررہی ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ جاوید ڈان ،منصورالالچی، جاوید واٹس اپ، ذیشان،وقاس غیرمعیاری چھالیہ کی فروخت میں مبینہ طورپرملوث ہیںلیکن ان کے خلاف حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاجارہی ۔واضح رہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرکے کسٹمزکے اعلیٰ افسران سمیت اسمگلنگ میں ملوث اوراس میں سہولت کاری کا کرداراداکرنے والے عناصرکے خلاف مقدمہ بھی درج کیاگیاہے جبکہ دوکسٹمزافسران طارق محموداوریاورعباس کو گرفتارکرکے جیل منتقل کردیاگیاہے اس کے علاوہ ثاقف سعید،عثمان باجواہ اورطیب خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button