سینٹ کی گولڈن جوبلی پر 50روپے کا یادگاری سکہ جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سینٹ کے گولڈن جوبلی کے موقع پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیاہے۔سال 2023پاکستان کے سینٹ کی گولڈن جوبلی کاسال ہے اس خصوصی موقع کی مناسبت سے وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 50روپے کایادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت دی ہے،یہ یادگاری سکہ 17مارچ2023سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسزکارپوریشن کے فیلڈدفاترکے تمام کاﺅنٹرزسے جاری کیاجائے گا،50روپے کے یادگاری دھاتی سکے کی شکل گول ہے اس کاوزن13.5گرام جس میں تنابا75فیصداورنکل25فیصدہے،سکے کے سامنے کے رخ کے درمیان میں اہلالی چانداورپانچ نوگوں پر مشتمل ستاوہ دیاگیاہے،سکے کے دائرے کے ساتھ ستارے کے اوپراسلامی جمہوریہ پاکستان کے الفاظ اردواسکرپٹ میں لکھے گئے ہیں،چاندکے نیچے اورگندم کی اوپرکو اٹھتی ہوئی دوشاخون کے اورسکے کے اجراءکا سال 2023تحریرہے،سکے کی ظاہری مالیت 50ابھرے ہوئے اعداداورروپیہ اردومیں بالترتیب چاند ستارے کے دائیں اوربائیں جانب تحریرکئے گئے ہیں،سکے کی پچھلی طرف اورسکے کے مرکزمیں پاکستان سینٹ کے امتیازی نشان کو 50فنکارانہ عددی الفاظ کے ساتھ دیاگیاہے جواس کے دائین جانب ہے، اس امتیازی نشان کے اوپردائرے کے ساتھ اردومیں پاکستان سینٹ گولڈن جوبلی کے الفاط کندہ ہیں،سینٹ کے امتیازی نشان کے نیچے گولڈن جوبلی کی مدت1973-2023درج کی گئی ہے۔