Exclusive Reports
سپریم کورٹ نے ٹیکس دہندگان کو نصف سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹیکس دہندگان کو حکم دیا ہے کہ وہ سات دن کے اندر سپر ٹیکس کا نصف ادا کریں۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ نے 50 فیصد واجبات کی ادائیگی 7 دن کے اندر کرنے کی ہدایت کی۔ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے ان دولت مند کارپوریشنز کے منافع پر سپر ٹیکس عائد کیا جن کی آمدنی فنانس ایکٹ 2022 کے ذریعے 150 ملین روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔واضح رہے کہ معزز لاہور ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم کے ذریعے اس ٹیکس کے نفاذ کو روک دیا۔ترجمان کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے دائر درخواستوں پر، سپریم کورٹ نے 7 دن کے اندر واجب الادا 50 فیصد ادا کرنے کی ہدایت کی ،سپر ٹیکس فنانس ایکٹ 2022 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں سیکشن 4C کے تحت لگایا گیا ہے