Exclusive Reports

ایف بی آرنے اپریزنگ آفیسرزکو تبادلے وتقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے محکمہ کسٹمزسے تعلق رکھنے والے گریڈ16کے اپریزنگ آفیسرزکے تبادلے وتقرریوں کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق پرنسپل اپریزرچوہدری بابر کبیرکو ایم سی سی ایکسپورٹ کسٹمزہاﺅس کراچی،اپریزنگ آفیسرزمحمدقاسم شیخ،سیدامتیازحسین شاہ اورعبدالرشیدقریشی کو ایم سی سی پریونٹیوکراچی،اپریزنگ آفیسرزشاہدابراہم دستی ،زاہدشاہ،عبدالجباراورمحمدراحیل کو ایم سی سی ایکسپورٹ پورٹ محمدبن قاسم کراچی،اپریزنگ آفیسرزرب نوازخان اورعابدعزیزکو ایم سی سی گوادر،دوست محمد،عامرحسین ،جاویدخان،نفیس الدین کو ایم سی سی اپریزمنٹ ایسٹ،اپریزنگ آفیسرزعمیرمصطفی کو ایم سی سی اپریزمنٹ ویسٹ،اپریزنگ آفیسرزفضل کریم ایم سی سی پورٹ محمدبن قاسم کراچی کے عہدوں پر تعینات کیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button