Valuation Rulings

مکسچرآف فیٹی ایسڈ کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”مکسچرآف فیٹی ایسڈ“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”مکسچرآف فیٹی ایسڈ “کی رولنگ نمبر 1346/2018 جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق ملائشیاسے درآمدکئے جانے والے مکسچرآف فیٹی ایسڈ کی درآمدی ویلیو0,350ڈالر فی کلوگرام،انڈونیشیاسے درآمدکئے جانے والے مکسچرآف فیٹی ایسڈ کی درآمدی ویلیو0,345ڈالر فی کلوگرام جبکہ دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے مکسچرآف فیٹی ایسڈ کی درآمدی ویلیو0,340ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button