Exclusive Reports

گاڑیوں کی نیلامی ،کوئٹہ کلکٹریٹ کے 38ڈپٹی کلکٹرزپر بدعنوانی کا الزام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈآف ریونیونے گاڑیوں کی نیلامی میں 38 ڈپٹی کلکٹرز پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کے لئے سینئرکسٹمزآفیسریعقوب ماکوکو انکوائری آفیسر مقررکیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 2015تا2021کے دوران کوئٹہ کلکٹریٹ میں سیکڑوں گاڑیوں کی نیلامی کی جاچکی ہے اور38 ڈپٹی کلکٹرزمیں سے بیشترافسران کی ایڈیشنل کلکٹرزکے عہدوں پر تقرری بھی پاچکے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ دوہفتوں سے زائد شروع ہونے والی انکوئری میں کسٹمزافسران کئی بار سینئر آفیسریعقوب ماکوکے سامنے پیش ہوکراپنے بیان دے چکے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ افسران پر الزام ہے کہ ان افسران نے 2015تا2021کے دوران سیکڑوں گاڑیوںکی نیلامی کم قیمت پر کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاہے جبکہ ایک کسٹمز آفیسرسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایا کہ کسٹمزقوانین کے مطابق کلکٹرکسٹمز کو اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ ضبط اشیاءکو 20 تا 40 فیصد کم کرکے نیلام کرسکتا ہے اورجب کسٹمز قوانین میں یہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ کلکٹرکسٹمز اپنے اختیارات کا استعمال کرکے گاڑیوں کو کچھ فیصدکم کرکے نیلام کرسکتا ہے تواب اس انکوائری کا کوئی جوازنہیں بنتا۔ انہوںنے بتایاکہ کوئٹہ کلکٹریٹ میںپکڑی جانے والی گاڑیوںکی قیمت کاموازنہ کراچی سے کیاجارہاہے جبکہ کراچی اورکوئٹہ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں زمین آسمان کافرق ہوتاہے ،کوئٹہ میں گاڑی کراچی کی نسبت کم قیمت پر فروخت ہوتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button