Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے گولڈ کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت فضائی مسافروں سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ممنوعہ اشیاءبرآمد کرلیں۔ڈپٹی کلکٹر کسٹمز جناح ٹرمینل انعام اللہ وزیر نے بتایاکہ دبئی سے آنے والی ایک خاتون کے سامان سے 485 گرام سونے کے زیورات برآمد کیے گئے اور برآمد ہونے والے سونے کی مالیت 48 لاکھ روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسافر خاتون نے زیورات اپنے لباس میں چھپائے ہوئے تھے۔ کسٹم حکام کی تفتیش کے دوران مذکورہ خاتون نے اعتراف کیا کہ اس کو زیورات ایک فنانسر نے فراہم کیے تھے۔ خاتون نے تفتیش میں مزید بتایا کہ سونے کا فنانسر بھی اسی پرواز میں آیا ہے جس سے وہ خود آئی ہیں۔ جناح ٹرمینل پر تعینات کسٹم حکام اس کے علاو¿ہ دیگر کاروائیوں میں قیمتی موبائل فونز الیکٹرانک مصنوعات ملبوسات اور ممنوعہ اشیاءبھی ضبط کی ہیں۔ ضبط کردہ اشیاء کی مالیت 55 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button