MCC East Collect Duty Taxes during FY 2019-20

اپریزمنٹ ایسٹ مالی سال 2019-20کی پہلی سہ ماہی میں13ارب روپے مالیت کی کم کسٹمزڈیوٹی وصول کی

0
80

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے نے مالی سال 2019-20کی پہلی سہ ماہی(جولائی 2019تاستمبر2019) کے دوران13 ارب 23 کروڑ10لاکھ روپے کمی کے ساتھ 37ارب9کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو جولائی تاستمبر2019کے لئے 50ارب32کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20کے ابتدائی تین ماہ جولائی2019تاستمبر2019میں مجموعی طورپر ایک کھرب8ارب58کروڑ90لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں37ارب9کروڑ10لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں54ارب59کروڑ90لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں16ارب 25کروڑ90لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں64کروڑروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے ستمبر 2019 کے دوران 6 ارب39کروڑ 40لاکھ روپے کمی کے ساتھ11 ارب 46کروڑ 20 لاکھ مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کوستمبر 2019 کے لئے 17ارب85 کروڑ60 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے ستمبر 2019 میں مجموعی طور پر33 ارب18کروڑ50 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں11 ارب 46کروڑ 20 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں16 ارب 68 کروڑ30لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 4 ارب 89 کروڑ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں14 کروڑ 90لاکھ روپے وصول کئے۔

LEAVE A REPLY