Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ نے مارچ 2021 ءمیں ریونیو وصولی کا ہدف پورا کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ مالی سال 2020-21کے نویں مہینے مارچ 2021ءکے دوران 6 ارب 35کروڑ 56 لاکھ 10 ہزار روپے اضافے کے ساتھ20ارب77 کروڑ46 لاکھ 10 ہزار روپے کی کسٹمز ڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو 14 ارب41 کروڑ90 لاکھ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مارچ 2021 میں مجموعی طورپر61 ارب20 کروڑ 29 لاکھ50 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں20ارب 77 کروڑ 46 لاکھ 10 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مد میں32ارب 67کروڑ68 لاکھ70ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں7ارب43کروڑ80لاکھ 60 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 31کروڑ34لاکھ 10 ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے جولائی2020 تا مارچ 2021کے دوران مجموعی طورپر 4 کھرب28 ارب51کروڑ17 لاکھ کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ایک کھرب 50ارب 29 کروڑ38 لاکھ 80 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مد میں 2 کھرب 21 ارب 59کروڑ7 لاکھ 90ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 53 ارب 7 کروڑ 44 لاکھ اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں تین ارب 55 کروڑ26 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button