Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ کو کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 26ارب روپے کی ناکامی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20جولائی 2019تاجون 2020 کے دوران26 ارب53 کروڑ50لاکھ روپے کمی کے ساتھ ایک کھرب57ارب19کروڑ30لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو جولائی 2019تاجون2020کے لئے ایک کھرب83ارب72کروڑ80لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20کے12 ماہ جولائی2019تاجون2020میں مجموعی طورپر 4کھرب51ارب55کروڑ20لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب57 ارب19کروڑ30لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں2 کھرب26ارب48کروڑ ر10لاکھ وپے،انکم ٹیکس کی مدمیں65ارب 69کروڑ70لاکھ روپے ، فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں2 ارب 18کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے جون2020 کے دوران2ارب6کروڑ 40لاکھ روپے کمی کے ساتھ14 ارب 55کروڑ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کوجون2020 کے لئے 16ارب61 کروڑ40لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ۱یسٹ نے جون2020 میں مجموعی طور پر40 ارب77کروڑ40لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں14 ارب 55کروڑ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں19 ارب 80 کروڑ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 6 ارب 10 کروڑ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں32کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button