Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ محصولات کاہدف حاصل کرنے میں ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے فروری2019کے دوران 66کروڑ 50لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 14ارب 25کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو مالی سال 2018-19کے آٹھویں ماہ فروری2019کے لئے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں14ارب 92کروڑ10لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا ،دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں مجموعی طورپر 35ارب 94کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں14ارب 25کروڑ60لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 16ارب38کروڑ70لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں5ارب26کروڑ90لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 29کروڑ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے 8ماہ جولائی 2018اورفروری 2019کے دوران مجموعی طورپر 3 کھرب4ارب45کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب 18ارب33کروڑ20لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں ایک کھرب 36 ارب 89 کروڑ 90 لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 48ارب14کروڑ20لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں ایک ارب7کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے

 

 

MCC East Revenue Target

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button