MCC East Revenue Target January 2019

اپریزمنٹ ایسٹ نے جنوری 2019میں کسٹمزڈیوٹی مدمیں 2ارب روپے کم وصول کئے

0
66

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے جنوری2019کے دوران 2ارب 27کروڑ 50لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 15ارب 79کروڑ20لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو مالی سال 2018-19کے ساتویں ماہ جنوری2019کے لئے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں18ارب 6کروڑ70لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا ،دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں مجموعی طورپر 38ارب 88کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں15ارب 79کروڑ20لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 17ارب15کروڑ70لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں5ارب75کروڑ10لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 18کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے 7ماہ جولائی 2018اورجنوری 2019کے دوران مجموعی طورپر دو کھرب68ارب50کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب 4ارب7کروڑ60لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں ایک کھرب 20ارب51کروڑ20لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 42ارب87کروڑ30لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں ایک ارب4کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے

LEAVE A REPLY