Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ نے جولائی 2017میں14ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2017-18کے پہلے ماہ جولائی میں 14ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2017-18کے پہلے ماہ جولائی میں مجموعی طورپر 40ارب 36کروڑ50لاکھ وپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 14ارب 98کروڑ80لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں17ارب 91کروڑ80لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 7ارب 18کروڑ 30 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 27کروڑ50لاکھ روپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے گذشتہ مالی سال 2016-17کے پہلے ماہ جولائی 2016 میں مجموعی طورپر 22ارب 65کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے تھے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 8ارب 4کروڑ60لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 10 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں4ارب35کروڑ40لاکھ روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں11کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button