Revenue Collection

ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے پہلی سہ ماہی میںریونیو ہدف حاصل کرنے میں کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 20119-20کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر2019)کے دوران 1ارب 16کروڑاضافے کے ساتھ ایک کھرب 61ارب 87کروڑرروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ محمدبن قاسم کو مالی سال 20119-20کے ابتدائی تین ماہ جولائی 2019تاستمبر2019 کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیںایک کھرب60ارب71کروڑروپے کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طورپر 1اکھرب60ارب71کروڑروپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 50ارب 30کروڑ60لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں 95ارب52کروڑروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں14ارب55کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں1ارب49کروڑروپے وصول کئے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے ستمبر2019کے دوران مجموعی طورپر55ارب79کروڑ40لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں17کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں17 ارب 24وڑ20لاکھ روپے سیلزٹیکس کی مدمیں 33ارب39کروڑ10لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں4ارب63کروڑ30لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں52کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے

 

 

 

 

 

MCC Port Qasim Collect Revenue Target FY 2019-20 first Quarter

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button