Revenue Collection

پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 15 ارب روپے وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے رواں مالی کے نویں ماہ مارچ2020 کے دوران 8 ارب85کروڑ22لاکھ72ہزارروپے کمی کے ساتھ15 ارب 34 کروڑ 77 لاکھ 28ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کو زیرتبصرہ مدت کے دوران24ارب20کروڑروپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2019-20کے نویں ماہ مارچ2020 میں مجموعی طورپر 51 ارب 62 کروڑ29لاکھ24ہزار روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں15ارب34کروڑ77لاکھ 28ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 31ارب23کروڑ79لاکھ 92ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مد میں4ارب 74 کروڑ 80 لاکھ73ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں28کروڑ91لاکھ32ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2019-20کے نویں ماہ جولائی 2019تامارچ2020 کے دوران مجموعی طورپرچارکھرب93 ارب 77 کروڑ61لاکھ59ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب 53 ارب 95 کروڑ 18لاکھ76ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں2 کھرب90ارب18کروڑ38لاکھ 96ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مد میں45ارب 45 کروڑ94لاکھ 51ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں4ارب18کروڑ9لاکھ 36ہزارروپے وصول کئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button