Revenue Collection

ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2016-17 میں 3کھرب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال جولائی 2016 تا جون 2017کے دوران7 ارب 64 کروڑ 62 لاکھ 40 ہزار اضافے کے ساتھ ایک کھرب 30 ارب 38 کروڑ 98 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصولی کی جبکہ ایف بی آرکی جانب سے ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کو مالی سال 2016-17 میں ایک کھرب 22 ارب 74 کروڑ 36 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق پورٹ قاسم نے مجموعی طورپر 3کھرب 76 ارب 12 کروڑ 6 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں ایک کھرب 30 ارب 38 کروڑ 98 لاکھ 70 ہزار روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں 2 کھرب 3 ارب 35 کروڑ30 لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 46 ارب 56کروڑ90 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 3 ارب45 کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2015-16کے دوران مجموعی طورپر 3 کھرب 23 ارب 71 کروڑ 14لاکھ 10 ہزار مالیت کے ڈیوٹی ٹیکسزوصولی کئے تھے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 97 ارب 41 کروڑ88 لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مد میں ایک کھرب 80 ارب75کروڑ 13لاکھ 10 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 42 ارب28 کروڑ42 لاکھ 50 ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 3 ارب25 کروڑ 70 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button