Anti-Smuggling

اے ایس اوکاسٹی اسٹیشن پرکریک ڈاﺅن آپریشن ،چھالیہ کی بڑی مقدارضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے سٹی اسٹیشن پر کریک ڈاﺅن آپریشن پانچ کروڑمالیت کی چھالیہ ،سگریٹ ،گٹکابرآمدکرلیا۔اس ضمن میں ڈپٹی کلکٹرپریونٹیومحمدفیصل سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے متاواترکریک ڈاﺅن کے باعث اسمگلروں کی جانب سے بزریعہ سڑک اسمگلنگ کی کارروائیاں رک گئیں تھیں تاہم اسمگلروں کی جانب سے بزریعہ ریل چھالیہ سمیت دیگر اشیاءکی اسمگلنگ شروع کردی گئی تھی تاہم اے ایس او کی جانب سے سٹی اسٹیشن پر متاواترکارروائیوں کی باعث اسمگلروںکی کمرٹوٹ گئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے سٹی اسٹیشن پر متعددکارروائیاں کی گئی جس میںلاہور،ملتان سے آنے والی مال گاڑیوں کی بوگیوں میں تقریباً 7 کروڑسے زائدمالیت کی چھالیہ ،غیرملکی سگریٹ، اورانڈین گٹکاضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button