Revenue Collection

پریونٹیوکلکٹریٹ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں38ارب سے زائد ما لیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے مالی سال 2018-19کی پہلی سہ ماہی میں 38ارب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2018-19کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر 2018)کے دوران مجموعی طورپر 38ارب 64کروڑ85لاکھ60ہزار مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 16ارب 40کروڑ73لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 18ارب77کروڑ3لاکھ 90ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 3 ارب 11 کروڑ 75 لاکھ 40ہزارروپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں35کروڑ33لاکھ30ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے ستمبر2018کے دوران مجموعی طورپر12ارب56کروڑ76لاکھ 10ہزارروپے وصول کئے ، جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 5ارب 24کروڑ89لاکھ40ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 6ارب3کروڑ44لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیںایک ارب 11 کروڑ 9 لاکھ 60ہزارروپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں17کروڑ33لاکھ10ہزارروپے وصول کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button