Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ کی کارروائی‘ کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کسٹمز کے فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کی رکھنی کے مقام پر بڑی کارروائی‘ پنجاب جانے والی مسافر بسوں سے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کسٹمز نے ایک چھاپہ مار کارروائی میں مختلف برانڈز کے موبائل فونز، اسمارٹ گھڑیاں، سگریٹس چائنیز نمک، چھالیہ، استعمال شدہ ٹائرز ضبط کرلئے۔ ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر بلوچستان محمد صادق نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر کلکٹر بلوچستان نے ایڈشنل کلکٹر معین افضل کی سربراہی میں اسسٹنٹ کلکٹر محمد یوسف مری، سینئر انسداد اسمگلنگ آفیسر رحمت اللہ خان، انسپکٹر بشیر تبسم اور اسٹاف پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں مختلف چیک پوسٹوں پر کریک ڈاﺅن کیا۔ یہ کارروائیاں نوشکی‘ یارو اور شہید شیخ عبدالقدوس چیک پوسٹوں پر کی گئیں۔ علاوہ ازیں مذکورہ ٹیم نے ایک اور کارروائی میں سینکڑوں پارسلز اور کارٹنز غیر ملکی سامان جن میں مو نو سوڈیم گلوٹمیٹ‘ ممنوع چائنیز سالٹ ، انڈین گٹکا، چھالیہ، لیڈیز کپڑا اور ڈرائی فروٹ جن میں کشمش شامل برآمد کی۔ تینوں واقعات میں استعمال ہونے والے ٹرکوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا جن کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button