Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ ،20کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ نے کامیاب کارروائیوں کے دوران 20کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءاورمنشیات ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرگل رحمن کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ منشیات کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمن کی جانب سے کلکٹر عرفان جاویدکو اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کی ہدایات جاری کی گئیں تاہم کلکٹرعرفان جاویدنے ایڈیشنل کلکٹریاسروہاب کلوڑکی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹراکبرجان، ڈپٹی کلکٹرملک محمداحمداوردیگراہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے درخشاں چیک پوسٹ پر ایک مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی تواس کے ضفیہ خانوں سے 90کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدہوئی،منشیات اندرون ملک اسمگل کی جارہءتھی۔ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کرالیا گیا۔ علاوہ ازیںبلوچستان کے دیگرعلاقوں میں شامل ڈاکٹر عبد القدوس شیخ چیک پوسٹ کولپور، نوکنڈی، لکپاس، رکھنی اور چمن کے مقامات شامل ہیں پر کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان جن میں 16000 لیٹرز ڈیزل،10000 کلو گرام کپڑا، 3000 کلو گرام چھالیہ، 2119 عدد ٹائرز،سیگریٹس،آٹو پارٹس، کمبل کے علاوہ 41 عدد نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں 5 ٹرک جو اسمگلنگ میں استعمال ہوئے تھے، قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button