Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ نے کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں61ارب کم وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جولائی 2019تامئی 2020 کے دوران61 ارب88 کروڑ روپے کمی کے ساتھ83ارب38کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو جولائی 2019تامئی2020کے لئے ایک کھرب 45 ارب 26 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20کے ابتدائی10 ماہ جولائی 2019 تامئی2020میں مجموعی طورپر 2کھرب6ارب9کروڑ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں83 ارب38کروڑ10لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں92ارب63کروڑ 90لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں29ارب 66کروڑ70لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں40کروڑ30لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مئی2020 کے دوران 5 ارب30کروڑ 70لاکھ روپے کمی کے ساتھ5 ارب 5کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کومئی2020 کے لئے 10ارب36 کروڑ30لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے مئی2020 میں مجموعی طور پر14 ارب81کروڑ80لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں5 ارب 5کروڑ60لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں7 ارب 44 کروڑ30لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 2 ارب 27 کروڑ70لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں4کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button