Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ ریونیوٹارگٹ سے زائدکسٹمزڈیوٹی وصول کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے فروری2018 کے دوران49کروڑ 70لاکھ روپے اضافے کے ساتھ8ارب 43کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کوفروری2018 کے لئے7ارب 94 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے فروری 2018 میں مجموعی طور پر20ارب 53کروڑ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں8ارب 43کروڑ 70 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں8 ارب 78 کروڑ20لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 3 ارب 25 کروڑ40 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں6 کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال کے آٹھ ماہ جولائی 2017 تافروری2018کے دوران مجموعی طور پرایک کھرب82 ارب 6 کروڑ50لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں80ارب76 کروڑ 60 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں72 ارب 7کروڑ50لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 28ارب 50کروڑ 10 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں72 کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button