Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ نے ڈیوٹی وٹیکسز کی مد20ارب زائد وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال2019-20کے پہلے ماہ جولائی 2019 کے دوران 7ارب33کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ نے گذشتہ مالی سال کی زیرتبصرہ مدت کے دوران 9ارب88کروڑ50لاکھ روپے وصول کئے تھے تاہم اپریزمنٹ ویسٹ نے گذشتہ سال کے مقابلے میں 2ارب55کروڑ30لاکھ روپے کم وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20کے پہلے ماہ جولائی میں مجموعی طورپر20ارب47کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 7ارب33کروڑ20لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 9ارب64کروڑ20لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب46کروڑ90لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں35کروڑروپے وصول کئے۔

 

 

 

 

 

MCC West Revenue Target July 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button