MCC West Revenue Target Month of August 2019

اپریزمنٹ ویسٹ کومحصولات کے اہداف کی وصولی میںناکامی کا سامنا

0
95

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال2019-20کے دوسرے ماہ اگست 2019 کے دوران6ارب2کروڑ60لاکھ کی کمی کے ساتھ 6 ارب 60 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 12ارب63کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20کے دوسرے ماہ اگست 2019میںمجموعی طورپر17ارب14کروڑ50لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 6 ارب 60 کروڑ 60 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں 7کروڑ76لاکھ60ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں2ارب74کروڑ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 3 کروڑ 20لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال کے دو ماہ جولائی تااگست میں مجموعی طورپر 37ارب93کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 13ارب93کروڑ80لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 17ارب40کروڑ70لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں6کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔

LEAVE A REPLY