Anti-Smuggling

پاک بحریہ اوراینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک ارب سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے جیوانی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک ارب سے زائد منشیات تحویل میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ سمندرکے راستے بھاری مقدارمیں منشیات کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر پاک بحریہ اوراینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بلوچستان کے علاقے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 80کروڑمالیت کی 200 کلو گرام آئس اور 99 کلو گرام کرسٹل ڈرگ قبضے میں لے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے تاہم ضبط شدہ منشیات اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کردی گئی تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button